لاہور: نیب لاہور نے خواجہ آصف کے40 سے زائد بے نامی بینک اکاوَنٹس کا سراغ لگا لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے تفتیش کے دوران اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا۔ یہ اکاؤنٹس مبینہ طور خواجہ آصف، ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے اور ان میں90کروڑ روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی۔
نیب لاہور نے خواجہ آصف کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے۔ ان افراد کو خواجہ آصف کے روبرو بٹھا کرتفتیش کی جائے گی۔

