اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت کے لیے اسلامی ریاستوں کے سربراہان کو یک زبان ہونا ہوگا، مغرب سمجھنے سے قاصر ہے کہ ہمیں اپنے پیغمبرؐ سے کتنی محبت ہے۔
ترک میڈیا کو انٹر وڈیو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مغرب میں اسلام فوبیا سے بخوبی واقف ہوں،مغرب آزادی اظہار رائے اور دل آزاری کے درمیان فرق نہیں کر پایا، یورپ میں مذہب کو وہ اہمیت حاصل نہیں جو ہمارے معاشرے میں ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فرانس میں اسلام فوبیا کا مسئلہ درست طریقے سے نہیں نمٹا جارہا، فرانس میں حجاب پر پابندی عائد کرکے مساجد میں چھاپے مارے جارہے ہیں،فرانس میں اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح کا استعمال غلط ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہاکہ قائد اعظم ریسرچ اور تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں،اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، دہشت گردوں نے بلوچستان میں ہزارہ برادری کو نقصان پہنچایا،ہزارہ برادری کے تمام تحفظات دور کریں گے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی کو اس کے ماضی کے حوالے سے دیکھنا ہوگا،آر ایس ایس کے بانی ہٹلر کے نظریات سے براہ راست متاثرتھے،مودی کی حکومت آر ایس ایس کے نظریات کو عملی جامہ پہنارہی ہے،افغان جہاد کی آڑ میں پاکستان کو فرقہ وارانہ کے دلدل میں دھکیلا گیا۔

