ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمن کا21 جنوری کو اسرائیل نامنظور مارچ کرنے کا اعلان

بنوں : پاکستان ڈیموکرٹیک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہےکہ 21جنوری کوکراچی میں اسرائیل نامنظورملین مارچ کریں گے،نااہل حکومت کے آتے ہی معیشت تباہ ہوگئی ہے،آیندہ سالوں میں بھی بہتری کےکوئی اشارےنہیں۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں 22سالہ نوجوان کوپولیس نے گولیاں مارکرقتل کردیا،یہاں دہشت گردآزادہیں ،جب چاہیں شہریوں کو قتل کردیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہاکہ ہزارہ برادری کاقتل عام کیاگیا،بدامنی کااس سےبڑھ کرثبوت کیاہے، کٹھ پتلی حکومت کوسمندرمیں غرق کرکےچھوڑیں گے،فاٹا، شمالی وزیرستان،بلوچستان کےمختلف علاقےسونےسےبھرے ہیں، لیکن حکومت پھر بھی باہر والوں سے پیسے مانگ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں