English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ مچھ: کراچی میں دوسرے روز بھی دھرنے، ٹریفک کا نظام متاثر

سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

احتجاجی دھرنوں کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے۔ شہریوں کو آمدورفت شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عائشہ منزل، نیو رضویہ سفورہ چورنگی، کامران چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی، نمائش چورنگی، شاہراہ فیصل کالونی گیٹ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیر 15، ناتھا خان پل، نیپا چورنگی پر دھرنے جاری ہیں،

شہر میں اہم شاہراہوں کی بندش سے دیگر علاقوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔ شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے ایئرپورٹ جانے والے مسافر پریشان ہیں۔

واقعے کا پسِ منظر

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ واقعے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی کے مطابق نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے کان کنوں کے تیز دھار آلے سے گلے بھی کاٹے گئے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق قتل کیے جانے والے مزدوروں کا تعلق شیعہ ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

نیم فوجی لیوی فورس کے اہلکار معظم علی جتوئی نے امریکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلح افراد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی شناخت کرکے انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ بقیہ لوگوں کو انہوں نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے