ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈگری، 45 سالہ چوتھو کولہی کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر زخمی کردیا

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری بائی پاس پر ٹریکٹر شوروم پر کام کرنے والے ملازم 45 سالہ چوتھو کولہی کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے قاتلانہ حملہ کرکے گلہ کاٹ کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر تحصیل اسپتال ڈگری پہنچایا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں حیدر آباد ریفر کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزم دلدار بھرگڑی کو تیز دھار آلے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں