لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شرکا سے میتیں دفنانے کی اپیل کر تے ہوئے کہاکہ آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں‘ وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں‘ پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں‘ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔ آمین۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دکھی ماؤں، بہنوں! آپ کے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں‘ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے‘ میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں‘ آپ اپنے پیاروں کی میتیں دفنا دیں تاکہ ان کی روح کو سکون ملے۔

