English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل سے تعلقات پر سوڈان کیلیے کروڑوں ڈالر کا پیکیج

خرطوم: سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا استقبال کررہے ہیں

 

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان اور امریکا نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس سے سوڈان اور اسرائیل کے مابین تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ ساتھ ہی اس معاہدے سے سوڈان ورلڈ بینک سے مزید قرضے بھی حاصل کر سکے گا۔ واشنگٹن اور خرطوم نے ’’معاہدہ ابراہیمی‘‘ سے موسوم اس شرم ناک دستاویز پر بدھ کے روز دستخط کیے۔ اس مقصد کے لیے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے سوڈان کا دورہ کیا اور معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس سے قبل امریکا نے سوڈان کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے بلیک لسٹ ممالک کی فہرست سے خارج کیا تھا۔ یہ معاہدہ سوڈان کی موجودہ عبوری حکومت کی جانب سے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اپریل 2019ء میں صدر عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد سوڈان میں قائم ہونے والی عبوری حکومت میں عوامی قیادت کو بھی شامل کیا گیا۔ سوڈان کی عبوری حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں تھی۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی ایک امدادی پیکیج پر بھی اتفاق ہوا، جس کے تحت عالمی بینک کی جانب سے سوڈان کو سالانہ ایک کروڑ ڈالر کے مالی پیکیج دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم سمجھوتا ہے ۔اس کے اسرائیل اور سوڈان کے عوام پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے ۔وہ ثقافتی ، اقتصادی اور تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام جاری رکھ سکیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے