English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں حملے‘ سیکورٹی اہلکاروں سمیت11ہلاک

القمر

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر ایجنسیاں) افغانستان میں حملے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک۔ متعدد زخمی۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبے قندوز میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں طالبان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان 5 فوجی اہلکاروں کو یرغمال بناکر ساتھ بھی لے گئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملے کے نتیجے میں چیک پوسٹ زمین بوس ہوگئی۔خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان میں یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر میں موجود ہے، جس کا مقصد طویل خانہ جنگی کا خاتمہ ہے۔صوبائی کونسل کے رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی صوبہ اروزگان میں ملٹری بیس کے قریب خود کش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔اروزگان میں موجود صوبائی کونسل کے نائب سربراہ محمد کریم کریمی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری بیس پر حملہ صوبائی دارالحکومت تیرین کوٹ میں ہوا ہے لیکن انہوں نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر خوف ناک تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا۔افغانستان کے ایک اور صوبے ہلمند میں ایک کارروائی کے دوران 5 افراد ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوئے۔صوبائی کونسل کے سربراہ عطااللہ افغان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے مضافات میں رات گئے فضائی کارروائی کی گئی جس میں ہلاکتیں بھی ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔صوبے کے گورنر عبدالنبی الہام کا کہنا تھا کہ حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ ہلاکتیں فضائی کارروائی کی وجہ سے ہوئیں یا پھر حملہ کی نوعیت مختلف تھی۔افغانستان کے جنوبی صوبوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے