امریکا میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوگئی، پہلی بار کورونا سے ایک روز میں چار ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا سے ایک روز میں اموات کا نیاریکارڈ بن گیا،24گھنٹوں میں کوروناسے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی کردیا گیا، فیصلہ کا اطلاق بیرون ملک سے آنے برطانوی شہریوں سمیت تمام مسافروں پرہوگاکووڈ ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو فوری 500 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔برطانیہ نے جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں میں توسیع بھی کردی۔
آسٹریلیا کے علاقے گریٹر برسبین میں کورونا کی نئی قسم کا کیس سامنے آگیا جس کے بعد گریٹربرسبین میں آج سے تین روز کےلاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریلیا میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز فروری میں ہوگا۔
دنیابھرمیں کورونامتاثرین کی تعداد 8 کروڑ85 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جب کہ کوروناوائرس سے دنیابھرمیں ہونے والی اموات 19 لاکھ سے بڑھ گئیں۔
امریکامیں کوروناسے مزید2583اموات، تعداد 3 لاکھ 72ہزار573ہوگئی، بھارت میں کورونا سے مزید 234اموات،تعداد1لاکھ50 ہزار606ہوگئی۔برازیل میں کوروناسے مزید1455اموات،تعداد2لاکھ سے زائد ہوگئی۔
روس میں کوروناسے مزید506اموات، تعداد60ہزار457ہوگئی جب کہ برطانیہ میں کورونا سے مزید1162اموات، تعداد78 ہزار508ہوگئی۔
فرانس میں کوروناسےمزید276اموات اور تعداد66ہزار841ہوگئی، ترکی میں کوروناسے مزید 194 اموات، تعداد22ہزار264ہوگئی، اٹلی میں کوروناسےمزید414اموات،تعداد77 ہزار291 ہوگئی، جرمنی میں کورونا سے مزید1056 اموات،تعداد 39ہزار255ہوگئی۔

