English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر کا ٹوئٹر اکائونٹ مستقل طور پر بند

سرکاری ٹوئٹراکاونٹ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان جاری کرنے پر ٹوئٹر نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ساتح مستقل طور پر اکائونٹ بند کردیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر اور تشدد کو بھڑکانے کے مزید خدشہ کے باعث اکاونٹ بند کیا گیا ہے اور فیصلہ ٹرمپ کے اکاونٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے ٹیم ٹرمپ نامی اکاونٹ اور ٹرمپ کا کمپین اکاونٹ کو بھی معطل کردیا گیا ہے، ٹوئٹر نے امریکی صدر سمیت سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین اور ٹرمپ کی حامی وکیل سڈنی پاول کا بھی ٹوئٹر اکاونٹ مستقل طور پر بندکردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹے کیلئے معطل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے مستقل ٹوئٹر اکائونٹ پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد ردعمل میں کہا کہ  ہم خاموش نہیں رہیں گے،انتظار کریں ہم بہت جلد بڑا اعلان کریں گے،ہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے