تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق ن لیگ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 11 جنوری کو سماعت کرے گا۔
اس سے قبل سنگل بنچ نے تینوں ارکان کیخلاف نااہلی درخواست مسترد کردی تھی۔
درخواست میں ملائیکہ بخاری، کنول شوذب، تاشفین صفدر کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔لیگی ایم این ایز شائستہ پرویز، بیگم طاہرہ بخاری نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر تینوں ایم این ایز کو نااہل قرار دیا جائے۔

