English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خستہ حال سڑکیں ،گٹر ڈھکن غائب ،حیدرآباد مسائلستان بن چکا ،عقیل احمد خان

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی اور سبزی منڈی سے بدین بس اسٹاپ روڈ کی شاہراہ گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شاہراہ پر گڑھے پڑنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ حیدرآباد کی اہم شاہراہیں پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن لیاقت کالونی روڈ بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی نظروں سے مکمل طور پر اوجھل ہے۔ اب روڈ پر گڑھے پڑنا بھی شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ شاہراہ کئی سال سے تعمیر ہی نہیں ہوئی اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شاہراہ پر آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیںجبکہ سبزی منڈی حالی روڈ تباہ حالی کا شکار ہے،عرصہ دراز سے نظام تباہ ہوچکا ہے‘ گٹر کے ڈھکن نہ ہونے سے آئے روز لوگ زخمی اور ہلاک ہورہے ہیں‘ ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔امیرضلعی عقیل احمد خان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت کالونی روڈ اور سبزی منڈی حالی روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیا جائے اور اس کی فوری تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے