ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈو الٰہیار: سردی کی شدت میں اضافہ، لوگ گھروں میں محصور

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) سردی شدت میں اضافے کے باعث ٹنڈو الٰہیار سمیت اندرون سندھ کے دیگر علاقوںمیں معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے۔دن کے اوقات میں سردہوائیں چلنے کے باعث رات کے ساتھ دن میں بھی لوگ گھروںمیں محصور ہوکر رہ گئے۔ شدید سردی کے باعث کاروباری اور تجارتی مراکز پر دن بھر سناٹا طاری رہا جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم دکھائی دی۔ شدید سردی کے باعث چائے قہوے، دودھ، انڈوںاورمرغی کے سوپ کے علاوہ گرم ملبوسات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں سردی بڑھنے کے باعث نزلے، زکام، کھانسی، الرجی، دمے کے امراض میں اضافہ ہوگیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں