English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت توجہ دے رہی ہے”

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت توجہ دے رہی ہے.

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈائون کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے پلانٹس تو بن گئے لیکن ترسیل کا نظام مطابقت نہیں رکھتا اور ماضی کی حکومتوں نے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ نہیں دی.

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بلیک آؤٹ کے باعث ملک میں بجلی کا تعطل پیدا ہوا جبکہ بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت توجہ دے رہی ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے پیداواری نظام کے بعد سب سے اہم ترسیلی نظام ہے اور بجلی کی ترسیل کا نظام اپڈیٹڈ نہ ہوتومسائل ہوسکتے ہیں.

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہونے کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ملک میں بجلی کی فراہمی رات پونے 12 بجے معطل ہوئی، حیدر آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، بہاولپور کے علاوہ بلوچستان کے  تمام اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے سبب انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگئی۔

حکام کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ خرابی کہاں ہوئی ہے اور بجلی کی فراہمی کب تک بحال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے