ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے ملک کو بھی ری بوٹ کرکے چلانے کی کوشش کی، احسن اقبال

بدو ملہی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے سمجھا کہ ملک کو بھی موبائل فون کی طرح ری بوٹ کر کے دیکھا جائے شاید یہ چل جائے، اسی لیے انہوں نے پورا پاور کا نظام شٹ ڈاؤن کر کے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے حالیہ بدترین شٹ ڈاؤن نے ثابت کردیا کہ یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، ان کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے، ملکی معیشت دن بہ دن ڈوب رہی ہے نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔ عمران نیازی یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے، ملک صلاحیت، سمجھداری، وژن اور ٹیم سے چلتا ہے، بدقسمتی ہے کہ آپ نے ضد، انا، نفرت اور انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں