English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گاڑی حادثہ: شعیب ملک کا بیان آگیا

اسٹار قومی کرکٹر شعیب ملک کی کار کو حادثہ کے بعد ان کا بیان سامنے آگیا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کار کو اچانک حادثہ پیش آیا ،اللہ بہت کریم اور رحم کرنیوالا ہے، یہ صرف اتفاق سے پیش آنے والاحادثہ تھا، سب کا شکریہ جنہوں نے میری خیریت دریافت کی.

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کے اختمام پر شعیب ملک کی گاڑی کو نیشنل ہائی وے پرفارمنس سینٹر کے باہر پیش آیا جہاں شعیب ملک کی اسپورٹس کار ٹرک سے جاٹکرائی،حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو فرنٹ سے نقصان پہنچا تاہم شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے.

عینی شاہدین کے مطابق شعیب ملک اکیلے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے تاہم شعیب ملک حادثہ میں محفوظ رہے اور وہ فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کے ساتھ دوسری گاڑی میں روانہ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے