English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہانہ نہیں بنائوں گا شکست تسلیم کرتا ہوں،تنہا ذمے دار نہیں،مصباح الحق

لاہور(جسارت نیوز) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں شکست کا کوئی جواز پیش نہیں کررہا اور بطور کوچ میرے اور ٹیم کے لئے شکست مایوس کن ہے۔قذافی ا سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ مسائل پر بات کرنا اور انہیں سمجھنا ضروری ہے، ٹیم اور منیجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی، نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے اور اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے اور قرنطینہ کی وجہ سے کمروں تک محدود رہنے کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کی مہمان ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، ہر سیریز کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا تجزیہ ضروری ہے، پاکستان ٹیم کو انجریز نے پریشان کیا، سب سے بڑا نقصان بابراعظم کا ہوا، ٹیم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جب کہ فہیم شرف آل راؤنڈر کا خلا پْر کرنے لگے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں شرمناک شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ18,19 روز ہم نے کمروں میں گزارے ٹریننگ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کہے میں بہانے کر رہا ہوں لیکن حقیقتاً 18،19 دن ٹریننگ نہ کریں تو فرق پڑتا ہے، میں کھلاڑیوں کو فائٹ کا کہتا ہوں حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانے سے قبل ریگولر اوپنر فخر زمان کا ان فٹ ہونا بھی نقصان کا باعث بنا، بابر اعظم کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن کا نہ ہونا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس معمول کی کارروائی ہے، ٹیم کے مسائل پر بات ہوگی، کمیٹی اپنی تجاویز دے گی، بہرحال پالیسیوں میں تسلسل ہونا چاہیے، ابھی کچھ نہیں کہ سکتے کہ کمیٹی اجلاس میں کیا ہونے جارہا ہے، امید ہی کسی کو رگڑا نہیں جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے