لاہور(جسارت نیوز)لکی فٹ بال کلب کاسالانہ فیسٹیول میچ گرین ٹیم نے جیت لیا۔ قیام پاکستان کے آئندہ سال1948 میں قائم ہونے والے لکی اسپورٹس فٹ بال کلب(آراے بازار) کا سالانہ فیسٹیول میچ آر اے بازار فٹ بال گرائونڈ میںلکی فٹ بال کلب کی گرین اور وائٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جو لکی فٹ بال کلب کی وائٹ ٹیم نے گرین ٹیم کو 4-1 سے شکست دے کر جیت لیا۔فاتح گرین ٹیم کی طرف سے عبدالرحمن کاکانے 2 ،محمد وقاص حسن اور محمد عمر نے ایک، ایک گول اسکورکیا۔جبکہ وائٹ ٹیم کی جانب واحد گول طلحہ اقبال نے اسکور کیا۔سالانہ فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی الحاج محمد صیام چوہدری تھے ان کے ہمراہ دیگر مہمانوں میں حاجی اللہ رکھا چوہدری، سلمان شاہد،محمد وسیم اور محمد عتیق نے خصوصی شرکت کی۔سالانہ فیسٹیول میچ میں سینئر و جونیئر کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔ اقبال چینی اور شوکت علی نے کوچز کے فرائض سر انجام دئیے۔لکی فٹ بال کلب کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد ادریس کی قیادت میں شفقت علی ،محمد فرحان،بابر حسن ،علی رضااور محمد اویس پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے سالانہ فیسٹیول میچ کیلئے شاندار انتظامات کئے تھے۔سالانہ فیسٹیول میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی الحاج محمد صیام چوہدری نے وننگ ٹرافی گرین ٹیم کے کپتان کو دی ۔جبکہ رنر اپ ٹرافی وائٹ ٹیم کے کپتان نے وصول کی۔علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کٹ بیگز بھی دیئے گئے۔

