ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ21 ویں سدرن ریجنل قومی سینئرز کپ کا فائنل حسین حبیب نے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سدرن ریجن فائنل میں حسین حبیب نے فیکٹ ڈیٹ کو 27 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن گذشتہ 21 سال سے ہر سال اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہی ہے۔ قومی فائنل حسین حبیب اور ناردرن زون کی فاتح کے درمیان 5 فروری 2021 کو نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔حسین حبیب نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ مطیع الرحمن نے61 گیندوں میں 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی ایک بہت عمدہ اننگ کھیلی۔ احمد حسین نے 28 اور ذوالفقار لہڑی نے 25 رنز بنائے۔ فیکٹ ڈیٹ کیلئے کاشف حبیب نے 47 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔فیکٹ ڈیٹ کی ٹیم 19.4 اوور میں 158 رنز پر آؤٹ ہوگئی غضنفر رچی نے 28 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 40 اور عرفان علی خان نے 34 رنز بنائے۔ ذوالفقار لہڑی نے 20 رنز دے کر 5 وکٹ پر میچ جیتنے والی بولنگ کی جس سے انہیں پلیئر آف فائنل ایوارڈ ملا۔ نقیب آغا نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔بعدازاں انعام تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حسین حبیب کے نقیب آغا کو بہترین بولر ، ٹوٹل انرجی کے فیصل مرزا بہترین بیسٹسمین ، عمر ایسوسی ایٹس کے اظہر خان بہترین وکٹ کیپر اور عمر ایسوسی ایٹس کے جعفر قریشی کو بہترین آل راؤنڈرقرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں