English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد30لاکھ72ہزار ہوگئی

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد30 لاکھ72 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک مہلک وائرس سے81 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3072349 تک پہنچ گئی ہے جبکہ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 81431 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد1583951ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد ملک میں نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں حال ہی میں دریافت ہوئی ہیں۔

خیال رہے دونوں نئی اقسام کے جراثیم کے پھیلنے کی رفتار خوفناک حد تک زیادہ ہے اور اس وجہ سے ان خدشات نے جنم لیا ہے کہ اب تک بنائی جانے والی ویکسین کس حد تک موثر ہوسکتی ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نئے لاک ڈاؤن  کا اعلان کیا ہے جس پر سختی سے عمل ہورہا ہے جبکہ برطانیہ میں اب تک 13لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

واضح رہے دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 13 لاکھ 18  ہزار 240 افراد متاثر، 19 لاکھ 52 ہزار 932 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 52 لاکھ 91 ہزار 805 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے