English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی اور فٹنس ثابت کردی ، حسن علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں تمام فارمیٹس میں واپسی کے لئے پرامید ہوں ڈومیسٹک سیزن میں اپنی پرفارمنس اور فٹنس ثابت کردی ہے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچز دیکھ نہیں سکا لیکن اپ ڈیٹ لیتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ خراب پرفارمنس سے مورال ڈائون ہو جاتا ہے۔ قومی ٹیم میں تمام فارمیٹس میں واپسی کے لئے پرامید ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں ٹیم کا حصہ بن سکتا ہوں تو ضرور اپنی کارکردگی سے واپس آوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ ٹیم سے باہر جائیں تو اپنی پرفامنس اور فٹنس ثابت کرنا ہوتی ہے۔ میں نے ڈومیسٹک سیزن میں260اوور کروا کے اپنی فٹنس ثابت کی اور 43وکٹیں اور کافی رنز بنا کر اپنی فارم بھی ثابت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے