English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹینس چیمپئن شپ:حشیش کمار ، مہاتیر محمد، عامر مزاری اور شاہزر علی کی فائنل میں رسائی

کراچی (اے پی پی) نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں حشیش کمار ، مہاتیر محمد، عامر مزاری اور شاہزر علی نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی کے بعد فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔9ویں عیسی لیب قومی ٹینس چیمپئن شپ کے5ویں روز جونیئرز18 کے سیمی فائنل مقابلوں میں حشیش کمار اور مہاتیر محمد نے با لترتیب اشر میر اور صائم دانش کو ہرا کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اسی طرح انڈر14سنگلز کے سیمی فائنل میں لاہور کے عامر مزاری نے کاشان طارق کو بآسانی ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ انڈر10کے سیمی فائنل میں کراچی کلب کے شاہزر علی نے حیدرآباد کے راشد بچانی کو شکست دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے