English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اپنی متعدد ٹویٹس میں کہاہےکہ پانامہ پیپرز نے پاکستان کے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا ہے  جبکہ براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے اور کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہناتھا کہ براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہیں اور اب یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ بار بار یہی چیز بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سال کی جدوجہد کوبیان کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کی اور بعد میں ان لوگوں نے این آر او کا سہارا لیا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا اور این آر او کی وجہ سے لوٹی ہوئی رقم ضائع ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا، اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا جبکہ ان کے ٹیکس کی رقم بھی لوٹی ہے اور این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے