کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی مد میں 1100ارب کے اعلان کے باوجود 4 ماہ گزر جانے لیکن کسی قسم کی کوئی ترقیاتی کام نہ ہونے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیرترقی کے کام کرنا تو دور سیوریج، صفائی، کچرے کی منتقلی، ٹرانسپورٹ ،گیس کی مستقل فراہمی ،امن وامان کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے تاہم جماعت اسلامی شہر کے مسائل کے حل اوران کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے اس سلسلے میں ’’حقوق کراچی مہم ‘‘ کے تحت اب تک ’’حقوق کراچی مارچ‘‘عظیم الشان ریفرنڈم اور اضلاع کی سطح پر مختلف مقامات پر مظاہرے کرچکی ہے اسی سلسلے میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ’’حقوق کراچی مہم ‘‘ کے اگلے مرحلے کا آغاز اور اس میں ہونے والے پروگرامات کی تفصیلات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے جمعرات 14جنوری 11:30دن ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

