English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکن ٹیم کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، اسٹورٹ براڈ

گال(جسارت نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ا سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ براڈ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے