English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی کردی

اسلام آباد: اوگرا نے سوئی سدرن کے صارفین کے لیے گیس 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے تاہم قیمت میں اضافے کا اطلاق پیٹرولیم ڈویژن سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔ اوگرا نے کہا ہے کہ قیمت میں اضافے کی منظوری رواں مالی سال کے لیے دی گئی۔

دریں اثنا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے