English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی بچت کے ملازمین کا ملک بھر کے مراکز کی تالہ بندی کا اعلان

القمر

اسلام آباد: محکمہ قومی بچت کے ملازمین نے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث چار فروری سے ملک بھر کے قومی بچت مراکز کی غیر معینہ مدت کیلئے تالہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونین کو اپنے حقوق کیلئے حتمی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 4 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک بھر کی شاخوں میں کام روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونین رہنماوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔ ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن اور دیگر مسائل پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی بچت ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کی بنیادی ذمہ دار وزارت خزانہ کی سرد مہری ہے کیوں کہ نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین نےمتعدد بار سیکرٹری خزانہ کو مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھے مگرشنوائی نہیں ہوئی اور قومی بچت کے ملازمین کو حتمی قدم أٹھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ مطالبات کی منظوری تک برانچیں بند رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے