English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد کی 100ہاؤسنگ سوسائٹیز غیرقانونی قرار

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے این او سی اور لے آؤٹ پلان نہ ہونے پر اسلام آباد کی 100 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار دے دیں۔ سی ڈی اے دستاویز کے مطابق زون 2 کی پانچ، زون 3 کی چھ، زون 4 کی 66 اور زون 5 کی 23 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہری دھوکے میں نہ آئیں اور سوسائٹیز سے متعلق پہلے تحقیق کر لیں۔ اسلام آباد سے باہر واقع 5 سوسائٹیز وفاق کی مارکیٹنگ کر رہی ہیں۔سی ڈی اے نے غیر قانونی قرار دی گئیں 100 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست جاری کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے