English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر لکھنے کا امریکی بیان مایوس کن ہے‘ وزیرخارجہ کا شدیداحتجاج

القمر

اسلام آباد/واشنگٹن(خبر ایجنسیاں) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق امریکی بیان کو مایوس کن قرار دے دیا اور بھارتی کشمیر لکھ کر ٹوئٹ کرنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھادیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اپنے جاری بیا ن میںکہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت سے متصادم ہے، کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ میں دیرینہ مسئلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لیے بھارت پر زور ڈالے۔گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں خطے کی متنازع حیثیت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حقائق کے برعکس ٹوئٹ کرائی جس میں بھارت کا جموں کشمیر لکھا گیا ہے۔تاہم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز ایک ٹوئٹ میں خطے کی متنازع حیثیت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ خطے سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی اور امریکا اب بھی کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازع علاقہ سمجھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے