English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپین کمیشن؛ کورونا ویکسین برآمد کرنے کی تمام درخواستیں منظور

یورپین کمیشن نےکوروناویکسین برآمدکرنےکی تمام درخواستیں منظورکرلیں جب کہ نیوزی لینڈ اور جاپان میں فائزر کورونا ویکسین کی ترسیل جلد ہونے کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال میں کورونالاک ڈاؤن میں یکم مارچ تک توسیع کردی گئی جب کہ آسٹریلیاکےشہرمیلبرن میں آج رات سے 5روزکیلئےلاک ڈاؤن عائد کردیاگیا۔ میلبرن میں لاک ڈاؤن کےدوران عوامی اجتماعات پرپابندی ہوگی۔

برازیلین وزیرصحت  کا کہنا ہے کہ برازیلی شہرایمیزون میں نئی قسم کاکورونا 3گنازیادہ خطرناک ہوسکتاہے،ایمیزون میں پائی گئی کوروناکی نئی قسم کیخلاف ویکسینز موثرہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈرا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو اگلےہفتے فائزربایواین ٹیک کوروناویکسین کی پہلی کھیپ ملےگی اور کوروناویکسینیشن کاآغازممکنہ طورپر20فروری سےہوگا۔

فائزرکوروناویکسین کی پہلی کھیپ آج جاپان پہنچ رہی ہے۔ چائنیزنیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ  چین میں گزشتہ روز کوروناکےمزید12کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے