English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ کا گنے کے کاشت کاروں کیلئے بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشت کاروں کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا کہ کسان کی مرضی ہے وہ جہاں چاہے گنا فروخت کرے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس جواد حسن نے اشرف زکا کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے دوسرے صوبوں کو گنے کی فروخت کا اقدام درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسان کو آئین کے تحت حقوقِ میسر ہیں، وہ جہاں چاہیں گنا فروخت کریں، شوگر ملز کو اختیار نہیں کہ کسان کو معاشی طور پر کمزور کریں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کا کوئی قانون نہیں، ترمیم کے بعد کاشت کاروں کو بینک سے ادائیگی ہورہی ہے، کین کمشنر نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو پرچیز سنٹر (خریداری مرکز) کی اجازت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے