English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان جنوبی افریقا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلاجائے گا

لاہور (سید وزیر علی قادری) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ ،سیکورٹی ادارے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام انتظامات کو آخری شکل دے دی ہے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ شائقین کو بہتیرن کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے لیے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ اسی طرح جنوبی افریقا کے کپتان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم کم بیک کریں گے اور میچ جیت کر سیریز کو برابر کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے