English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اوگرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول 14.07روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے