وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شجر کاری آنے والی نسلوں کے لیے ضرروی ہے۔ اس لیے مستقبل بچانے کے لیے شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔
اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ان 10 ملکوں میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوتے ہیں۔ لاہور، کراچی اور پشاور میں سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ درخت لگانے کا ہمیں شوق نہیں، یہ ہماری ضرورت ہے۔ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ضروری ہےکہ طرز زندگی کو بدلا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں 50 جگہوں پر میواکی ٹیکنالوجی کے ذریعے درخت لگائے جائیں گے۔ لاہور اور پشاور کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا لیکن آج صورتحال مختلف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کو دنیا نے سراہا ہے، شجر کاری مہم میں نوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

