مارچ میں ممکنہ پُر تشدد مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر امریکی نیشنل گارڈ کے لگ بھگ 5000 فوجی واشنگٹن میں تعینات رہیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل گارڈ کے 5 ہزار دستے 12 مارچ تک واشنگٹن میں تعینات رہیں گے کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی افتتاح 4 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

