English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر  نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور  اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  ملاقات میں آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی فورمز پر حمایت کرنے  پر چین کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی شعبہ میں تعاون پر چین کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا اوردونوں ممالک میں خوشحالی بھی آئے گی۔

چینی سفیر نے بھی علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئےپاک چین دوستی کو  برقرار رکھنے کےعزم  کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے