ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ہرات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلا ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی سمیت اہلکاروں سے اسلح چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم مقامی پولیس کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

کابل میں تین گاڑیوں کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا، 5 افراد ہلاک

تینوں دھماکوں میں کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا، فوٹو : فائل

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں مختلف مقامات پر تین کاروں کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں آج مختلف مقامات پر 3 دھماکے ہوئے اور حیران کن طور پر تینوں دھماکوں میں کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا۔ تینوں کار میں شہری سوار تھے جب کہ ایک کار میں خاتون سمیت بچے بھی موجود تھے۔

پہلا دھماکا دارالامن روڈ پر ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک حالت نازک ہے جب کہ دوسرا دھماکا کارتہ پروان میں ہوا جس میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح تیسرے دھماکے میں بھی ایک کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تینوں کارروائیوں کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں واقعات میں مماثلت کو دیکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جب کہ رواں برس جنوری سے تاحال اب تک صرف کابل میں 39 بارودی دھماکے اور 8 مسلح حملے ہوئے ہیں جن میں 51 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوئے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں