English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل کے دوران ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

کراچی (سید وزیر علی قادری) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے آور میڈیا باکس کے فرنٹ پر قائم گیلری میں پی سی بی کے مہمان مسلسل تمباکو نوشی جاری کئے ہوئے ہیں جس پر عام شاءقین نے سخت احتجاج کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ عام تماشائی کو تو کھانے پینے کی اشیاء کو اسٹیڈیم میں لانا قطعی منع ہے تو دوسری طرف اپنے مرہونِ منت جاننے والوں پر کسی قسم کی قدص یا روک ٹوک نہیں کی جارہی  دریں اثنا پی ایس ایل کو کور کرنے والے فوٹو گرافرز نے اس بات ہر سخت احتجاج کیا ہے کہ پی سی بی نے ان کو پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے لیے جو جگہ مختص کی ہے وہاں شاءقین و تماشائیوں کو بھی بٹھایا گیا ہے جس کی وجہِ سے آنہیں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب جبکہ کووڈ 19 کے پروٹوکوز میں ایس او پیز کے حوالےسے نرمی کی گئی ہے انہیں بھی پہلے کی طرح ایوٹ فیلڈ سے فوٹوگرافی کی اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے