پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم آپ کو بتائے گا عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا ہے آپ اپنے ارکان، ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ اپنی ہار کو چھپانے کی کوشش ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ہم بتائیں گے کہ عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پہلے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور عثمان بزدار کو گھر بھیجیں گے بعد ازاں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائی جائیگی۔
![]()
