سوڈان کے شمالی صوبے دارفور میں دو قبیلوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA کے مطابق صوبہ شمالی دارفور کے علاقے سراف عمر میں افریقہ النسل دو قبیلوں فور اور تاما کے درمیان اراضی اور قیادت کے موضوعات پر عدم مفاہمت کی وجہ سے جھڑپ ہو گئی۔جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ا ور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔
حکومت نے وسیع پیمانے پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اضافی یونٹوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا اور حالات کو قابو میں لے لیا گیا ہے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
