ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ بندی کی نگرانی،اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم لیبیا پہنچ گئی

 اقوام متحدہ  نے لیبیا میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم متعن کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے ترجمان اسٹیفن دویارچ  نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ یہ ٹیم گزشتہ روز لیبیا پہنچ چکی ہے جو کہ  وہاں  5+5 عسکری کمیشن  سے مشاورت کرنے سمیت جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کرے گی ۔

دویارچ نے  البتہ اس ٹیم کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔

 یاد رہے کہ لیبیا میں پائیدار جنگ بندی کی بحالی کےلیےعالمی مبصرین  تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ  5+5 عسکری مشترکہ کمیٹی  نے ملک میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بلا اسلحہ اور بلا یونیفارم عالمی مبصرین کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں