English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کا کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان

القمر

وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور قانون کی بالا دستی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان پر دبائو ڈالنے اوریوسف رضا گیلانی کو منتخب کرانے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے ۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ کل (ہفتہ) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی تحریک پر ووٹنگ اوپن ہو گی یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی ان کے خلاف ووٹ ڈال سکیں گے۔
اگر انہوں نے میری حمایت نہ کی تو وہ اپوزیشن کے بینچوں پر چلے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق ایک عظیم قوم بن کراُبھرنے جا رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے