English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صیہونی فوج کے ہاتھوں مزید فلسطینیوں کے مکانات مسماری کا فیصلہ

القمر

صیہونی فوج نے گذشتہ ایک سال کے دوران مکانات کی مسماری سے ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کیا اور سیکڑوں افراد کو بے روز گار کیا۔

صیہونی  فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کی مسمار ی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مشرقی یطا کے مقام پر فلسطینیوں  کے سات مختلف رہائشی مکانات کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کرنے کافیصلہ کیا ہے  اس حوالے سے نوٹسز رہائشی افراد کو تھمادیئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست کی ظالمانہ غیر انسانی پالیسیوں کے تحت فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو غیر قانونی قراردیکر مسماری کی مہم ایک منظم طریقے سے جاری ہے جس کا مقصد مقامی فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرکے وہاں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو بسانا ہے ۔

گذشتہ ایک سال کے دوران قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کے سیکڑوں گھروں  اور املاک کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ۔

منبع: روزنامہ قدس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے