ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، مشیر خزانہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں ان پر  مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا  کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے بتایا  کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے  حفیظ شیخ نے احسن  خدمات ادا کی  ہیں،  پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ حفیظ شیخ نےاپنے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا  فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی امید پر 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم وہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد 11 جون کے بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے، اور 11 جون کے بعد بطور مشیر خزانہ اپنے امور جاری رکھیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں