صدر رجب طیب ایردوان نے سال 2021 کو مہمت عاکف ایرسوئے اور قومی ترانے کے سال کے طور پر منائے جانے پر مبنی ایک سرکولر جاری کیا ہے۔
صدر ایردون کے دستخط کے ساتھ آج کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے 2021/6 نمبر کے سرکولر میں جنگ آزادی کی جدوجہد کے کٹھن ترین ایام میں مہمت عاکف ایرسوئے کی طرف سے قلم بند کردہ اشعار کو 12 مارچ سن 1921 میں قومی ترانے کا درجہ دیا گیا۔
اس سرکولر میں واضح کیا گیا ہے کہ مہمت عاکف اور قومی ترانے کے سا ل کو منائے جانے اور 2021 بھر کے دوران تمام تر سرکاری اداروں اور تنظیموں کی طرف سے قومی ترانے کے مفہوم اور جنگ آزادی کی اہمیت کو بیان کرنے کے زیر مقصد عوام اور شہری تنظیموں کی شراکت کے ساتھ قومی ترانے کی منظوری اور مہمت عاکف ایرسوئے کی یاد میں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔
