قابض فوج کے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بلا جواز کارروائیاں اورفلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد جاری۔
گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروا ئی کی گئیں جس کے نتیجے میںمتعددفلسطینی باشندوں کوسر عام تشدد کانشانہ بنایا گیا جبکہ شہر کے مغرب میں الطیرہ کے مقام پرقابض فوج نے شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر انہیں زدوکوب کیا اور ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور سعید عباس نامی ایک فلسطینی شہری کو اس کے گھر سے گرفتار کیاجبکہ انہیں تشدد کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوسری جانب قابض فوج نے بیت المقدس کے شمال میں قصبہ بیر زیت میں ایک گھر پر دھاوا بول کرفلسطینی نوجوان محمد خالد حبش کو بھی بغیر کسی وجہ کے تشدد کیا اور گرفتارکر لیاجبکہ فلسطینی شہدا معتز اورشحة کے بھائیوں کو بھی حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ایک اور مقام پر قابض فوجی دستے نے مغرب میں دیر نظام گاؤں پر تین مکانوں پر چھاپے مارے اور فلسطینی رہائشیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی املاک کو روائیتی ٹوڑ پھوڑ کیا جس کے بعد فلسطینی باشندوں اور فوج کے مابین جھڑپیں ہوئیں تاہم درجنوں فلسطینی شہری صیہونی فوج کی حراست میں لے لیے گئے۔
رام اللہ میں قابض فوجی دھاوے، 4 نوجوان گرفتار متعدد زخمی

صہیونی فوج اور فلسطینیوں کی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ایک صحافی سمیت دو نوجوانوں کے سروں پر شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
گذشتہ روز صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ شہر کے متعددعلاقوں میں پر تشددکارروائی کرتےہوئے شہریوں پر بہیمانہ تشددکیا جس کے نتیجے میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین زبر دست جھڑپیں شروع ہوئیں۔
قابض صہیونی فوجیوں نے نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ شروع کردی،اس دوران درجنوں افراد ربر کی دھاتی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوئے جبکہ تین نوجوانوں کو صہیونی فوج نے حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب قابض فوجی فورس نے شہر کے جنوب میں ام الشرايط کے علاقےپر دھاوا بولا ، اور رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا کارروائی کی اور گھرکے اندر داخل ہوکر تلاشی کے بہانے فلسطینی باشندوں کی املاک کو توڑپھوڑ کیا جبکہ قیمتی سامان ضبط کر لیا، تلاشی کے دوران قابض فوج نے رہائشی مکین نوجوان حسن ابو شربک کو گرفتار کرلیااور اسے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس محلے کے رہائشی نوجوانوں نے صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور فوجی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔
صہیونی فوج اور فلسطینیوں کی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ایک صحافی سمیت دو نوجوانوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ان افراد کے سروں پر زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طور پر رام اللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قابض فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
منبع: روزنامہ قدس
