محترم وزیراعظم عمران خان صاحب
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ہم میں سے بہت سارے لوگوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں آپ خی تقریر سنی چہ جائیکہ کہ اعتماد کے ووٹ کے اس سیشن کا اپوزیشن نے مکمل بائیکاٹ کیا۔ اس تقریر کا تمام تر محور اپوزیشن جماعتوں کی بد عنوانی سے متعلق تھا ۔ اس حوالے سےمیرے ذہن میں چھ سوالات ہیں جن کے جوابات مرحمت فرما دیں۔
1۔ آپ نے اپنی تقریروں میں کبھی دیگر اداروں کی کرپشن کا ذکر کیوں نہیں کیا یاکیا اس ملک میں تمام تر بدعنوانی صرف سویلین ہی کرتے ہیں؟ چونکہ آپ بدعنوانی کے خلاف خود کو صلیبی جنگجو سمجھتے ہیں اور یہی وہ دعوے ہیں جن پر آپ نے 2018 کے پارلیمانی انتخابات میں فتح حاصل کی تھی اور اب حیرانی کی بات ہے کہ آپ دیگر اداروں کی بدعنوانی کے بارے میں بات کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں۔
2۔ اپنی تقاریر میں آپ ہمیشہ اپنے مخالفین کو چور اور ڈاکو کہتے ہیں تاہم ان چور ڈاکووں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو دیگر جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں؟ اور آپ نے ان کو2018 کے انتخابات میں اپنی جماعت کا ٹکٹ محض اس لیے دیا وہ ایلیکٹیبلز جانے جاتے تھے۔ کیا یہ چینی چور اور دیگر بدعنوان سیاستدان جن کو آپ نے پارٹی کا ٹکٹ دیا اچانک سے دودھ کے دھلے بن گئے ہیں کیونکہ وہ پی ٹی آئی میں آ گئے ہیں۔ اس موقع پر مجھے جوش ملیح آبادی کی مشہور نظم ماتم آزادی کی یہ سطور یاد آ رہی ہیں۔
برطانیہ کے خاص غلامانہ خانزادہ
دیتے تھے لاٹھیوں سے جو حب وطن کی داد
ایک ایک جرب جن کی ہے اب تک ساروں کو یاد
وہ آئی سی ایس اب بھی ہیں خوش بخت و بامراد
شیطان ایک رات میں انسان بن گئے
جتنے نمک حرام تھے کپتان بن گئے
3۔ اشیائے روزہ مرہ اور فیول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن آپ کو اس بات کی ہرگز کوئی فکر نہیں کہ غریب آدمی کیسے زندگی گزار رہا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ آپ اپنی تقریروں میں اس کا ذکر کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اب تک کیا کیا ہے؟ یا وہ اس حوالے سے بھی سابقہ حکومتوں کو ہی مورد الزام ٹھہراتے رہیں گے۔
4۔ آپ نے اپنی تقاریر میں ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کی ہے لیکن کیا محض یہ کہ دینے سے بے روزگاری، خوراک کی قلت اور صحت کے مسائل اور تعلیم کے مسائل حل ہو جائیں گے؟ کیا محض یہ نعرہ لگا دینے سے لوگوں کو انصاف مل جائے گا؟
5۔ آپ نے ہمیشہ اپوزیشن جماعتوں کو کرپشن کا گڑھ کہا ہے اور آپ کی تمام تر تقریروں کا واحد مرکز اپوزیشن کی بدعنوانیاں اور چوری ہیں مگر کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے اقلیتیوں کے حقوق کی کبھی بات کیوں نہیں کی؟ آپ نے عامر لیاقت جیسی شخصیت کو پارٹی ٹکٹ کیوں دیا جو کہ اپنے ٹی وی پروگراموں کی وجہ اقلیتوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
6۔ آپ نے میڈیا کو آزاد کرنے کی بجائے اس کو شدید پابندیوں کا نشانہ کیوں بنایا؟
جناب وزیر اعظم، آپ نے آج تک جو اپنی تقاریر میں کہا اس پر عمل درآمد نہیں کیا بلکہ آپ نے صرف انہی باتوں پر عمل کیا ہے جو ان کہی رہ گئی ہیں۔ آپ کو دیکھ کر مجھے چارلس ڈکنز ے ناول الیور ٹوسٹ کا کردار دی آرٹ فل ڈاجر یا ٹھگ آرٹسٹ سوپی سمتھ یاد آجاتا ہے۔ میں پاکستانیوں کی جانب سے یہ سوال پوچھ رہا ہوں امید ہے آپ جواب دے دیں گے۔
یہ آرٹیکل جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے تحریر کیا ہے جو نیا دور میں شائع ہوا ہے اور شفقنا نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے
بدھ، 10 مارچ 2021
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com
