English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جلد یا بدیر یوسف رضا گیلانی کو فتح مبارک ہو: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کردی۔

حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے شکست کے بعد ٹریبونل جانے کا اعلان کیا ہے اور اب مریم نواز نے بھی مبارکباد کی ٹوئٹ کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے