
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قانون کہتا ہے نام کے اوپر لگائی گئی مہر ٹھیک ہے، ہم یہ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں، ہمیں یقین ہے کسی نے دھوکا نہیں دیا، ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں۔
Below is ECP’s view. Election is again being stolen from us in broad day light. Multiple judgements of courts available where stamp on the name of candidate were held to be valid. pic.twitter.com/p2LWNkWpaU
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) March 12, 2021
انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر پرصرف دوخانے تھے جن میں دونوں امیدواروں کے نام لکھے تھے، مسترد7ووٹوں میں یوسف رضاگیلانی کےنام کےخانے میں ہی مہر لگائی گئی، خانے کے اندر لگائی گئی واضح مہر کے نشان کو پریزائیڈنگ افسر نے مسترد کیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ گیلانی کےخانےمیں نام پر مہرلگانےکی وجہ سے ووٹ مستردکیا گیا، سات ووٹ شامل کیےجاتےتو یوسف رضاگیلانی 49 ووٹ لے کر کامیاب قرار پاتے۔
