English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ،بشمول فرینڈز باب وولمر کلب کامیاب

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا پی سی بی کرکٹ گرائونڈ سکھر میں کھیلے جانیوالے میچ میں ٹیم کشمور نے جسٹس کرکٹ کلب سکھر کو سات وکٹوں سے شکست دیدی جسٹس کرکٹ کلب سکھر کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ساجد علی نے 34 رنز اور محمد خان نے 19 رنز اسکور کیے۔ محمد قاسم ، نوید ، فرحان اور فراز نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ٹیم کشمور نے مطلوبہ ہدف 112 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا عبدالرزاق اور اویس نے بالترتیب ناقابل شکست 30 اور 29 رنز اسکور کیے۔ ذوالفقار حیدر نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔امپائرنگ کے فرائض مشتاق احمد اور منظر علی نے سرانجام دیے جبکہ محمد نعمان آفیشل اسکورر تھے۔ لانڈھی جمخانہ گراونڈ پر بلال فرینڈز کولٹس نے کھتری کرکٹ کلب کو 130 رنز سے شکست دیدی بلال فرینڈز کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز اسکورکیے۔ راؤ وحید نے 69 رنز ، محمد حنیف ملک نے 51 رنز اور سید حنین 34 رنز اسکور کیے محمد رضوان اور اْنید شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں کھتری کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی حیدر رضا نے 55 اور محمد عباس نے 23 رنز اسکور کئے سید حنین نے تین جبکہ عمیر سلطان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور اصغر شاہ نے سر انجام دیے جبکہ خیام مصطفٰے خان آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے جانیوالے میچ میں باب وولمر کرکٹ کلب نے پاک فرمان کرکٹ کلب کو40 رنز سے شکست دیدی باب وولمر کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی نوجوان انڈر 16 وکٹ کیپر بیٹسمین سعد بیگ نے 81 رنز آل رائونڈر محمد یعقوب نے 39 رنز اور ہارون ارشد نے 20 رنز اسکورکیے۔ عزیز الرحمٰن نے چار اور اکرام اللّٰہ نے تین کھلاڑی آئوٹ کیے۔ ہدف کے تعاقب میں پاک فرمان کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 176 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد معاذ نے 57 رنز اور عزیز الرحمٰن نے 31 رنز اسکور کیے۔ محمد یعقوب نے چار جبکہ محمد فہد اور محمد بلال نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا امپائر کے فرائض محمد یونس اور دانش حسین نے سر انجام دیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے